سڈنی،4؍نومبر(ایس او نیو ز؍آئی این ایس انڈیا)کورونر نے آج کہا کہ آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی موت کے لیے نہ تو بولر کو اور نہ ہی کسی دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ باؤنسر کا سامنا کرنے میں ایک معمولی سی غلطی سے اس بلے باز کی موت ہوئی۔ہیوز نے 26ٹیسٹ کھیلے ہیں۔سڈنی کرکٹ میدان میں گھریلو میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے سین ایبوٹ کی گیند ان کی گردن میں لگی تھی جس سے نومبر 2014میں دماغ میں خون رسنے سے ان کی موت ہو گئی تھی۔نیو ساؤتھ ویلس کے کورونر مائیکل بارنیس نے اپنی جانچ میں کہا کہ معمولی سی چوک یا کھیلنے میں ذرا سی چوک سے گیند ان کی گردن پر لگی جس سے یہ حادثہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں لگتا کہ گیند جان بوجھ کر اس طرح پھینکی گئی ہو،نہ تو بولر اور نہ ہی کسی اور کو اس حادثے کے لئے مجرم ٹھہرایا جا سکتا ہے۔